وزیر شہری ترقیات اور اطلاعات و نشریات کے وزیر نیز بی جے پی کے سینئر لیڈر
وینکیا نائیڈو نے سماج وادی پارٹی(ایس پی) اور کانگریس کے مابین اتحاد کو
موقع پرستی کی بدترین مثال قرار دیتے ہوئے کہا کہ ریاست کے عوام انہیں اس
انتخابات میں سبق سکھائیں گے۔انہوں نے
مزید کہا کہ ریاست کے عوام ملائم سنگھ یادو کو کیسے فراموش کرسکتے
ہے؟ یہ اتحاد یوپی اسمبلی انتخابات میں عوام کو بے وقوف بنانے کے لئے کیا
گیا ہے۔ پردیش کو یہ ساتھ پسند ہے کا نعرہ دینے والے وزیر اعلی اکھلیش
یادو اور کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی کو عوام سبق سکھائیں گے۔